• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروز سے اداکاری سیکھ رہی ہوں: صدف کنول کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل صدف کنول نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کی دُنیا میں اپنا لوہا منوانے کے لیے اپنے شوہر شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہیں۔

حال ہی میں صدف کنول اور اُن کے شوہر شہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی نے اپنی ازدواجی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدف کنول نے انکشاف کیا کہ ’شہروز سبزواری اُنہیں اداکاری سکھا رہے ہیں۔‘

صدف کنول نے کہا کہ ’میں آج آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اس کے لیے میری روزانہ کلاسز ہوتی ہیں۔‘

ماڈل نے کہا کہ ’میں اب دل سے اداکاری کررہی ہوں، میں اب جس بھی پراجیکٹ میں اداکاری کروں گی، اُس کا کریڈٹ میرے شوہر کو جائے گا۔‘

پروگرام کے دوران صدف کنول نے شہروز کی تین خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت خیال رکھتے ہیں، بہت حساس ہیں اور خوبصورت دل کے مالک ہیں۔‘

واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

تازہ ترین