شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتادیا۔
گزشتہ دنوں صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
مارننگ شو کی میزبان نے صدف کنول سے اُن کی خوبصورت جِلد کے حوالے سے پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی جِلد کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔‘
صدف کنول نے کہا کہ ’وہ روزانہ اپنے چہرے کی کلیزنگ کرتی ہیں اور ساتھ ہی ہفتے میں ایک بار لازمی فیشل بھی کرتی ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی جِلد پر گھریلو ٹوٹکے بالکل نہیں آزماتی ہیں جبکہ اپنے چہرے پر سے بلیک اینڈ وائٹ ہیڈز بھی خود ہی نکالتی ہیں۔‘
ماڈل نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بعض لڑکیاں میک اپ اُتارے بغیر سوجاتی ہیں جو کہ بہت غلط ہے، اس سے جِلد خراب ہوتی ہے اور ایکنی کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔‘
دوسری جانب شہروز سبزواری نے کہا کہ ’صدف سے شادی کے بعد اُنہیں بھی بار بار فیس واش کرنے کی عادت لگ گئی ہے۔‘
شہروز سبزواری نے کہا کہ ’اب جب بھی اُن کے چہرے پر پسینہ آتا ہے تو وہ فوراََ جاکر منہ دھولیتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی۔