• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: اتباف ابرک

صفحات: 192، قیمت: 600روپے

ناشر: تعبیر پبلیشرز، لاہور۔

آفتاب اکبر کا قلمی نام، اتباف ابرک ہے۔ انہوں نے ادبی سفر کا آغاز نثر نگاری سے کیا۔ وہ کئی ٹی وی ڈراموں کے بھی مصنّف ہیں۔ ان کا پہلا ڈراما ’’دوسرا آدمی‘‘ پی ٹی وی پر دکھایا گیا۔ 2012ء تک ان کے لکھے اور ڈائریکٹ کیے گئے کم و بیش 20ڈراموں نے پاکستان کے تمام بڑے چینلز پر پذیرائی حاصل کی، لیکن ان کی خواہش ہے کہ ان کی شاعری، ان کی پہچان بنے۔ زیرِ نظر مجموعۂ کلام آرٹ پیپر پر نہایت سلیقے سے شایع کیا گیا ہے۔

اس میں ان کی ایک حمد، ایک نعت اور 95غزلیں شامل ہیں۔ پیش لفظ یا دیباچے کے لیے انہوں نے کسی سکّہ بند نقّاد کو زحمت نہیں دی، جس سے ان کی خود اعتمادی کا پتا چلتا ہے۔ انہیں شاعری کا چسکا فیس بُک سے لگا۔ فیس بُک پر ان کی شاعری پسند کرنے والوں کی تعداد کم نہیں۔ جدید اندازِفکر نے ان کی شاعری کو پُرکشش بنادیا ہے۔ 

اس مجموعے میں شاعر اور زندگی، جگہ جگہ ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی شاعری میں سماجی اور معاشرتی درد نمایاں ہے۔ یوں کہیے، یہ ایک تازہ دَم شاعر کی خُوب صُورت شاعری کا مجموعہ ہے، جسے یقیناً پذیرائی حاصل ہوگی۔

تازہ ترین