پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے والد آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ان کی یادگار و نایاب تصاویر شیئر کیں اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو نے بہن بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے والد کی والدہ کے ہمراہ اور اپنے ساتھ چند نایاب تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’صدر آصف علی زرداری، مردِ حُر کو سالگرہ کی مبارک ہو۔‘
بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ‘ہیپی برتھ ڈے آصف علی زرداری‘ کا بھی استعمال کیا۔
اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور دیگر سوشل میڈیا صارفین سابق صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔