کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بحری جہاز کے کیپٹن کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد اپنا موقف تبدیل کرلیا۔
ترجمان کے پی ٹی نے ایمرجنسی حالات میں بحری جہاز کے کیپٹن کی کوئی کال نہ کیے جانے پر موقف تبدیل کرلیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے بحری جہاز کو مدد کی پیشکش کی تھی لیکن کیپٹن نے مدد لینے سے انکار کردیا تھا۔
کے پی ٹی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہماری پیشکش پر بحری جہاز کے کیپٹن کا کہنا تھا کہ مخصوص نوعیت کی مدد کےلیے جہاز مالک کی اجازت نہیں۔
اس سے قبل جیو نیوز کو بحری جہاز کے کیپٹن عمر کی آڈیو ریکارڈنگ ملی ،جس میں انہیں مختلف کالز کرنے اور مدد طلب کرتے سنا جاسکتا ہے۔