• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کو روکنے کے لیے افغان فورسز کی مدد کریں گے، امریکا

افغانستان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔

جنرل کینتھ مک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور حملوں کی شدت کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورۂ بھارت ملتوی کردیا۔

تازہ ترین