• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ، جوکووچ پہلی پوزیشن پر برقرار

پیرس (نیوز ایجنسیز ) ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ اے ٹی پی ٹینس رینکنگ میں 331 ہفتوں سے عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے برقرار ہیں۔ پیر کو اے ٹی پی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ۔ جوکووچ اس وقت ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں میں فتح کے لئے پرامید ہیں۔ اگر وہ اولمپکس مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو رواں سیزن میں اولمپکس اور چار بڑے ایونٹس میں فتح حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے مرد کھلاڑی بن جائیں گے۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ ٹینس کی سابق خاتون کھلاڑی اسٹیفی گراف نے1988ء میں سرانجام دیا تھا۔ درجہ بندی میں ڈینیل میدویدیف دوسرے، رافیل نڈال تیسرے، اسٹیفانوس چوتھے، الیگزینڈر زیویر پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

تازہ ترین