• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک زکر برگ نے فیس بک کے مستقبل کے منصوبہ جات کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) فیس بک کے چیف ایگزیکٹو افسر مارک زکر برگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ جات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بُک کا ایک نیا اور پہلے سے زیادہ وسیع تر ورژن متعارف کرایا جائے گا جس میں زیادہ سے زیادہ رابطوں کی سہولت موجود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’’میٹا ورس‘‘ کو زندگی سے زیادہ قریب تر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لفظ میٹا ورس پہلی مرتبہ نیل اسٹیفن سن نے 1992ء میں سائنس فکشن ناول ’’سنو کریش‘‘ میں ا ستعمال کیا تھا جس کا مقصد شیئرڈ آن لائن اسپیس میں طبعی، ورچوئل اور افزودہ (آگمنٹڈ) حقیقت کے ملاپ کو ظاہر کرنا تھا۔ زکر برگ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا تجربہ ہوگا جس میں آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسا کہ آپ صرف مواد نہیں دیکھ رہے بلکہ اس کا حصہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے سمارٹ فون کے ذریعے ایسے زندگی نہیں گزارنا چاہئے کہ جیسے کہ ان کی دنیا بس ایک مستطیل چمکتی ہوئی چیز میں قید ہو۔

تازہ ترین