• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ شہری کی بازیابی تک اہل خانہ کو ماہانہ تنخواہ دینے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے لاپتہ شہری عمران خان کی بازیابی تک اہل خانہ کو اسکی تنخواہ کے برابر ماہانہ معاوضہ کی ادائیگی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہری لاپتہ ہونے کے وقت جتنی تنخواہ لے رہا تھا اس کے برابر رقم ماہانہ اہل خانہ کو ادا کی جائے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 30 جون کو معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا ، عمل کیوں نہیں ہوا؟ پیر کو سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ ، وفاق کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے 16 جولائی کو لکھا گیا خط عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی حکم کی روشنی میں لاپتہ شہری کی والدہ کو خط لکھا ہے کہ بیٹے کی تنخواہ کی سلپ جمع کرائیں۔

تازہ ترین