• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں، بھاری مالیت کے زیورات، کرنسی اور موبائلز غائب، 18 گاڑیاں و موٹرسائیکل بھی اڑا لئے گئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،لیپ ٹاپس اورنقدی جبکہ اسلام کے شہری ایک گاڑی اور تین موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین فائیومیں سید بابر شاہ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور21 تولے طلائی زیور ات اور7لاکھ روپے ،گولڈ کی گھڑی اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں سلیم خان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 5لاکھ روپے، 450 ڈالرز، 3گھڑیاں، 2 سیٹ طلائی زیورات 5تولے چوری کرکے لے گئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتیں تھانہ پیرودھائی، تھانہ نصیرآباد، تھانہ ریس کورس ،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ صادق آباد،تھانہ نصیرآباد،تھانہ سول لائن،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ صدرواہ،تھانہ مندرہ ،تھانہ صدربیرونی،تھانہ رمنا ،تھانہ ترنول ،تھانہ لوہی بھیر ،تھانہ کورال ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ کوہسار ،تھانہ رمنا کی حدود میں ہوئے ، جن میں طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان اڑا لیا گیا۔
تازہ ترین