• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے کاروباری افرادکو چیک کرنے پر پابندی عائد کردی

لودھراں(نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی نے پنجاب بھر کے سول ڈیفنس آفیسر کو جاری کردہ مراسلہ میں کہا ہےکہ کچھ شہری دفاع دفاتر جسے غیرمستحکم عملہ بم ڈسپوزل ، کلرکس ،ڈرائیور ، نائب قاصدچوکیدار یہاں تک کہ ایمرجنسی اسٹاف ریسکیو وغیرہ اور شہری دفاع کے رضاکار بھی فیلڈ معائنہ کرتے ہیں اورکاروباری افرادکو چیک کرتے ہیں، انہوں نے پنجاب بھر کے ضلعی آفیسرز سول ڈیفنس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غیر قانونی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے اگر کوئی رپورٹ موصول ہوئی تو غیر مجاز عہدیداروں رضاکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید