• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین کی مریم نواز کیخلاف زبان درازی افسوسناک ہے‘ افشاں حسین

پشاور( جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ افشاں حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف زبان درازی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنماء اپنے محسنوں کو خوش کرنے کیلئے تمام حدیں عبور کررہے ہیں لیکن انھیں یادرکھنا چاہیے کہ مخالفین کو بے جا ہراساں کرنے کی روش پی ٹی آئی کو مہنگی پڑے گی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو مشورہ دیاکہ وہ ن لیگ پر تنقید کی بجائے اپنی اصلاح کرے ۔ ن لیگ کی قیادت پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے علی امین گنڈاپور عوام کی عدالت میں پیش ہوکر زرا یہ تو بتائیں کہ انھوں نے ملک وقوم کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں پی ٹی آئی کا مقصد ملک وقوم کو انتشار سے دوچار کرکے مفادات کا حصول ہے لیکن پی ایم ایل این ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
تازہ ترین