• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ حسین کو سزا میں17 ماہ کی چھوٹ کیسے ملی، فیاض چوہان نے بتادیا

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شاہ حسین کو سزا میں صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ کی جانب سےکوئی معافی نہیں ملی، جیل رولز کے مطابق شاہ حسین کو 5 سال کے دوران سزا میں 17ماہ 23 دن کی چھوٹ ملی۔

یاد رہے کہ خدیجہ صدیقی پر خنجر سے 23 بار وار کرنے والا مجرم شاہ حسین 5 سالہ قید کے بجائے ساڑھے 3 سال میں رہا کردیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی جیل اورسپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے بھی سزا میں کوئی معافی نہیں دی گئی، جیل رولزکےمطابق شاہ حسین کو 5 سال کے دوران سزا میں 17ماہ 23 دن کی چھوٹ ملی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ حسین کو قید کےدوران مختلف مشقت کرنے پر سزا میں 8ماہ 8 دن معافی ملی، اچھےچال چلن پر سزا میں ایک ماہ اور خون دینے پر ایک ماہ کی معافی ملی۔

فیاض چوہان نے بتایا کہ جیل میں2019میں بی اےکرنےپر سزامیں 4ماہ15دن کی معافی دی گئی، شاہ حسین کو2020 میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ ختم کرنے پر سزامیں 3 ماہ چھوٹ ملی۔

تازہ ترین