• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پاکستان میں پہلی چائلڈ ہیلتھ کی ڈگری دینے والی یونیورسٹی قائم

حکومت پنجاب نے لاہور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز قائم کردی ہے، تین میڈیکل کالجز اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے، پاکستان میں چائلڈ ہیلتھ کی ڈگری دینے والی یہ پہلی یونیورسٹی ہوگی۔

سیکریٹری صحت پنجاب عامر جان کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو ایک ایکٹ کے تحت یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے، یہ یونیورسٹی پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔

چلڈرن اسپتال اس یونیورسٹی منسلک ہوگا، تین میڈیکل کالج اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے، یہ منصوبہ صحت کے شعبہ میں لینڈ مارک ہے۔

اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین