• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی اجلاس: کراچی میں کورونا کی صورتحال پر غور


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

این سی او سی نے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات کی توثیق کردی۔

این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سندھ حکومت کے اقدامات پر وفاق کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا وبا کی شرح 26 اعشاریہ 32 فیصد ہے، کورونا وبا کے دوران کراچی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 9 سو 89 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایس او پیز کے نفاذ میں بروقت معاونت کا فیصلہ کیا گیا۔

سندھ میں موجودہ طبی سہولتوں کی بہتری، آکسیجن کی بروقت فراہمی اور ویکسین کی مسلسل فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کراچی میں ویکسین کی اہل آبادی کی 22 فیصد کی ویکسی نیشن ہوچکی۔

تازہ ترین