• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف بغیر سوچے سمجھے بات نہیں کرتے، محمد زبیر

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں اتنی بڑی دھاندلی کے بعد شہباز شریف لاہور میں بیٹھ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ پارٹی ردعمل نہ دے۔ شہباز شریف بغیر سوچے سمجھے کوئی بات نہیں کرتے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دھاندلی پر خود کچھ نہیں بولے لیکن کسی کو منع بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دھاندلی سے متعلق کچھ تفصیلات شہباز شریف کو بتائی ہیں، ایک دو روز میں مزید آگاہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین