• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں کشتی الٹنے سے57 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک

طرابلس(اے پی پی)بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں 57 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی او ایم نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خمس لیبیا میں کشتی الٹنے سے57 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ تارکین وطن میں سے زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک شخص نے بتایا کہ کشتی پر 20 خواتین اور 2 بچے بھی سوار تھے جواپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید