• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر کراس کرنے والے مسافروں کا ویکسی نیشن اور آر اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار

کوئٹہ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) جمداد خان مندوخیل نے این سی او سی بارڈر مینجمنٹ کے تحت چمن بارڈر کراس کرنے والے مسافروں کا ویکسی نیشن اور آر اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ اس سلسلہ میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بغیر ویکسی نیشن اور آر اے ٹی بارڈر کراس کرنا ممنوع ہوگا ۔ افغان باشندے کا ٹیسٹ اگر پازیٹو ہوا تو واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا اور پاکستانی باشندے کا ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر اسے نزدیکی کوارنٹین سینٹر میں داخل کیا جائے گا۔

تازہ ترین