• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، سب رجسٹرار پراپرٹیز کو پیش کرنیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت نے کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ منگل کو احتساب عدالت کے روبرو کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ سابق سٹی ناظم کراچی اور چئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہ سب رجسٹرار پراپرٹیز کشمیر دھاریجو نے پراپرٹی کی دستاویزات پیش کرنے کےلئے مہلت طلب کرلی۔ گواہ نے درخواست کی اصلی دستاویزات موجود نہیں وقت دیا جائے تاکہ دستاویزات پیش کرسکوں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ زرداری صاحب عمران خان کی وفاقی حکومت چلوارہے ہیں۔ ہم نے امن کی خاطر اپنا خون دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید