• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور( وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے نیا ججز روسٹر جاری کردیا، پرنسپل سیٹ پر3 ڈویژن اور9سنگل بینچز سماعت کریں گے، ججز روسٹر کا اطلاق 2 اگست سے ہوگا، ڈویژنل بینچ نمبر1 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس انوار حسین،ڈویژنل بینچ نمبر دو میں جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس جسٹس عابد حسین چٹھہ، ڈویژنل بنچ نمبر تین میں جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں ،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدامیربھٹی ،جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس رسال حسن سید ، جسٹس سہیل ناصر ، جسٹس عابد حسین چٹھہ،جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس محمد شان گل شامل ہیں۔
تازہ ترین