• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم


ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز 7 لاکھ 78 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا ویکسین کی پہلی ریکارڈ خوراکیں لگائی گئیں جس کے بعد یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پانچ لاکھ 61 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگی۔

اسد عمر نے کہا کہ یومیہ ویکسین لگانے کا نیا ہدف رکھا ہے  جس کے مطابق یومیہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

تازہ ترین