• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو نے محمود چوہدری کی کونسی سالگرہ منائی؟

سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ منالی۔

بختاور بھٹو رزداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیک کی تصویریں شیئر کی ہیں جوکہ اُنہوں نے خصوصی طور پر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ کے لیے تیار کروایا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو نے محمود چوہدری کے لیے نیلے اور سفید رنگ کا کیک تیار کروایا جبکہ یہ کیک 33 کے ہندسوں کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے محمود چوہدری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ رواں سال کی اوائل میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

خاص رپورٹ سے مزید