• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ مہوش حیات اپنے دوسرے بہن بھائیوں کے مقابلے میں بہت سادہ اور ٹھنڈے مزاج کی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک آئی جی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مہوش حیات اپنی والدہ، بھائی اور بہن کے ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کر رہی ہیں۔

اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے مہوش حیات کی والدہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ اُن کے سب ہی بچوں میں سب سے زیادہ ضدی اور غصے والا کون ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’اُن کا بیٹا بیٹیوں کے مقابلے میں ضدی ہے، بیٹا ضد کرتا ہے اور اپنی منواتا بھی ہے جبکہ مہوش حیات ضدی نہیں ہیں اور وہ ہر بات آرام سے مان جاتی ہیں۔‘


مہوش حیات کی والدہ کا غصے سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اُن کی دوسری بیٹی (مہوش حیات کی بہن) غصے کی بہت تیز ہیں۔‘

جس پر ندا یاسر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا مہوش حیات غصہ نہیں کرتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں مہوش حیات کی والدہ کا کہنا تھا کہ نہیں یہ اپنے بہن بھائیوں کے مقابلے میں سادہ اور ٹھنڈے مزاج کی واقع ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید