پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا شعبہ ایٹمی پروگرام سے کم اہم نہیں۔ ملک کی جامعات بدترین مالی خسارے میں ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فیسوں میں 3 سے 4 گنا اضافہ ہوچکا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس کا بے دریغ استعمال کیا ہے، حکومت آرڈیننس فوری واپس لے۔