• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی مریم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا


مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

ن لیگی نائب صدر مریم نواز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نےخود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مریم نواز نے اس حوالےسے جاری بیان میں کہا کہ مجھے بخار، کھانسی اور فلو کی علامات ہیں، میں گھر پر زیر علاج ہوں۔

اپنی بھتیجی اور پارٹی قائد نواز شریف کی صاحبزادی کے وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع پر شہباز شریف نے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ بیٹی مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر افسوس ہے، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی بیٹی سمیت تمام مریضوں کو صحت عطا فرمائے، آمین۔

تازہ ترین