پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ جیالے ایل اے 16 پر فتح برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم رہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے جیالے ووٹ پر ڈاکا مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ جیالے ایل اے 16 پر فتح برقرار رکھنے کے لیے پرُعزم رہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان انتخاب جیت چکے، جیالے ووٹرز کے ساتھ چاروں پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انتخابی عملہ اور انتظامیہ خود کو غیرجانبدار رکھیں۔