• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جائیداد کیس، آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 24 اگست تک توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکہ میں مبینہ جائیداد سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 24 اگست تک توسیع کر دی ہے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہی نہیں کئے گئے، سابق صدر کو اب تک انکوائری کیلئے کال آپ نوٹس کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اب تک نہ کہیں ، ہمیں بتائیں گرفتار کرنا ہے یا نہیں؟ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج آپ کہتے ہیں کہ وارنٹ جاری نہیں کئے اور صبح گرفتار کر لیتے ہیں۔

تازہ ترین