• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریکِ انصاف کے پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے گرفتار رکن نذیر چوہان کو لاہور کی عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

لاہور میں نذیر چوہان کو ضلع کچہری میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا گیا۔

مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کو 2 دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نذیر چوہان کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے نذیر چوہان کو وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل انہیں 2 روز پہلے پولیس نے شہزاد اکبر کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے ہی میں گرفتار کیا تھا جس پر ان کی گزشتہ روزضمانت پر رہائی ہوئی تھی۔

تازہ ترین