ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے آج متوقع دورہ ملتا ن کیلئے ٹاؤنز اور دیگر سرکاری محکمہ جات نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ، بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا دورہ ملتان تین بار ملتوی ہو چکا ہے اور ہر بار ضلعی حکومت اور ٹاؤنز کو خصوصی انتظامات کرنا پڑتے ہیں ، ٹی ایم او شاہ رکن عالم ٹاؤن، بوسن ٹاؤن ، شیر شاہ اور موسی پاک ٹاؤن نے دورہ ملتان کے متوقع روٹس پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ دوسری طرف میٹرو روٹس پر بھی صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار کی خصوصی ہدایات پرملتان شہر میں صفائی کیلئے چھٹی کے روز بھی تمام زونز کی ہیوی مشینری اور عملہ صفائی کے ہمراہ شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے، منیجنگ ڈائریکٹر نے سینئر منیجر آپریشن فہیم احمد خان لودھی، ڈپٹی منیجر آپریشن انوارالحق، ڈپٹی منیجر عثمان خورشید کے ہمراہ صبح 05:00 بجے تمام صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی، میٹرو ٹھیکیدار کوھدایت کی ہے کہ وہ اپنا سامان شٹرنگ بجائے سڑکات پر ڈالنے کسی مناسب جگہ رکھیں تاکہ عملہ صفائی بغیر کسی دشواری اور رکاوٹ کے اپنا کام مکمل کر سکیں۔