• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فیصل سلطان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 2 سے 6 اگست تک 68 اضلاع میں ہوگی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ  انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل کریں گے جبکہ رواں سال ابھی تک پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے بھی پلائے۔

تازہ ترین