ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے وکالت کی ڈگری نہ ہونے پر مبینہ بوگس وکیل کو ضلعی کچہری میں وکالت کرنے اور یونیفارم پہننے سے روک دیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر عظیم الحق پیرزادہ اور جنرل سیکرٹری محمد عمران خان خاکوانی کی جانب سے جاری نوٹس میں مستنصر صدیق علوی نامی شخص کو تنبیہ کی گئی ہےکہ وہ اس نوٹس کے بعد اپنے آپ کو نہ تو وکیل ظاہر کریں گے نہ ہی یونیفارم زیب تن کریں گے مذکورہ نوٹس مستنصر صدیق علوی کوبھی موصول کرادیا گیا ہے ۔