• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذیر چوہان کے جھوٹ سے میری، اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے: شہزاد اکبر

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے جھوٹی مہم چلائی، جس سے میری اور میرے اہلِ خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نذیر چوہان نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا اور اس کا برملا پرچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان نے جھوٹی مہم چلائی، میری اور میرے اہلِ خانہ کی جان خطرے میں ڈالی، میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست دی۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے نے قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی، تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ عدالت سے مجھے انصاف ملے گا، ہر شہری اپنے حق کے لیے کھڑا ہو گا تو شدت پسند عناصر کو شکست ہو گی۔

تازہ ترین