• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے مذاق اُڑانے والے صارف کو چُپ کروادیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی تصویر پوسٹ کرنے پر اُن کا مذاق اُڑانے والے صارف کی بولتی بند کردی۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگوانے کے بعد اپنے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی تصویر پوسٹ کی تھی۔


اداکارہ کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’دنیا کو بتانا لازمی ہے کیا۔‘

جس کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ہاں! چونکہ ویکسین لگوانا ایک شہری کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے اور بااثر شخصیت کے طور پر میں نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہاں، ہماری زندگیاں اہم ہیں۔‘

عائزہ خان نے لکھا کہ ’اور ہمیں ایک دوسرےکو یاد دلاتے رہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں، حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور ہمارے پیارے لوگ اپنی زندگیاں کھو رہے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’وقت پہلے جیسا نہیں ہے، ہمارے بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں، لوگ نوکریاں کھو رہے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں اور پھر بھی ہم ہر چیز سے لاعلم ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ سب لکھنے کے بجائے براہ کرم جاکر ویکسین لگوائیں اور ہاں اس سرٹیفکیٹ کو دکھائے بغیر آپ کو کہیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘

تازہ ترین