• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلےچند مہینےاہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے۔

مراد علی شاہ نے مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سے سے ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، محرم الحرام کاضابطہ اخلاق اور دیگرامور پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، علما کرام شریک ہوئے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اگلےچند مہینےاہم ہیں جس میں محرم الحرام اور  پھر ربیع الاول آئےگا،حکومت ہر طرح سےسیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرےگی۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی لہرخطرناک ہے، کراچی کورونا سےشدید متاثرہے، کچھ سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کےحالات کی وجہ سےبھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، جوبات طےہوجائےاس پرمن وعن عمل کرنا سب پرلازمی ہوگا،جو روٹس تعین کیےگئےہیں اُن تک محدود رہنا ہوگا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے،اس کااثریہاں نہیں ہوناچاہیے۔

اس موقع پر سیدناصرشاہ نے کہا کہ  پہلےبھی علماء کرام سےاجلاس کرچکےہیں، علماء کرام کوسیکیورٹی کےحوالےسےآگاہ کیاگیا، علماء کرام کی سیکیورٹی کےلیےبھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی بنائی ہےاُس کےمطابق تمام مسائل بات چیت سےحل ہوں گے، علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

علماء کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے بنائےہوئےضابطہ اخلاق پرعمل ہوگا، کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائےگا۔

قومی خبریں سے مزید