ملتان ( پ ر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طر ف سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سیٹ بیلیٹ و ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں،اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور Unregistered گاڑیوں کا استعمال بھی غیر قانونی ہے ،اس سلسلہ میں 17 مئی کے بعد سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، محمد شریف چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی طرف سے ٹریفک وارڈنز کے لئے ہدایات کا اجراء کیا گیا اور بذریعہ سیکٹر انچارجز و سرکل انچارجز کے ٹریفک وارڈنز کو میسج دیا گیا کہ ٹریفک ڈیوٹی کا مقصد ٹریفک کو ریگولیٹ کرنا،عوام الناس کو ٹریفک قوانین کی بابت ایجوکیٹ کرنا،انفورسمنٹ و شہریوں کی ہیلپ کرنا ہے ۔