• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم مئی کے بعد پہلی مرتبہ کورونا کے ریکارڈ یومیہ کیسز


پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ملک میں یکم مئی کے بعد پہلی بار کورونا کے یومیہ کیسز ساڑھے چار ہزار تک پہنچ گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ملک میں اس وقت مثبت کیس کی شرح ساڑھے سات فیصد سے تجاوز کرگئی۔ 

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 76 مریض انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ آخری مرتبہ دس 10 جون کو ایک دن میں کورونا وائرس سے اتنی بڑی تعداد میں اموات ہوئی تھیں۔

وبا کا سب سے تیز پھیلاؤ کراچی میں ہو رہا ہے جہاں 24 گھنٹوں میں شرح 22 فیصد سے زیادہ رہی۔

دوسری جانب ملک میں ایک دن میں 2 ہزار 47 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اسلام آباد میں بھی شرح بلند ہے اور 24 گھنٹوں میں 8 فیصد سے زیادہ رہی۔

لاہور اور پنجاب میں مجموعی شرح تقریباً ساڑھے تین فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین