• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی کی والدہ کے ساتھ ایک کروڑ کا فراڈ ہوگیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جب سے فحش فلموں کے کیس میں ممبئی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں، تب سے شلپا اور انکا خاندان میڈیا کی ہیڈ لائن پر ہے۔

 اب شلپا کی والدہ سوناندہ شیٹی کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے کہ انھوں نے ایک اراضی (لینڈ) کے کیس میں فراڈ کے معاملے پر شکایت داخل کروائی ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق اپنی شکایت میں سوناندہ نے ایک شخص سوھداکر گھارے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انھیں ایک کروڑ چھ لاکھ روپے میں جعلی کاغذات پر زمین فروخت کی ہے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کیس درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلات کا انتظار ہے۔

دریں اثنا مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) نے شلپا شیٹی، راج کندرا اور ان کی کمپنی ویان انڈسٹریز لمیٹڈ کے خلاف انسائیڈر ٹریڈنگ کے قواعد کی خلاف ورزی پر مالی پینالٹی عائد کی ہے۔

تازہ ترین