• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس: ہاکی میچ کے دوران گراؤنڈ میں چلتے کاکروچ کی ویڈیو وائرل

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری اولمپکس گیمز کے ایک ہاکی میچ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جوکہ میچ کے دوران بنائی گئی۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ویڈیو اس میچ کی وجہ سے وائرل ہوئی تو ایسا ہر گز نہیں ہے۔

بلکہ اس کے وائرل ہونے کی وجہ وہ کلپ ہے جس میں کہ میچ کے دوران کیمرا مین نے اپنے کیمرے کا فوکس ایک رینگتے اور آہستگی سے آگے بڑھتے ہوئے کاکروچ پر مرکوز کررکھا ہے، جسے دیکھ کر لوگ ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسپین اور ارجنٹینا کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا۔ اب اس ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کاکروچ ہاکی کے میدان کے ایک حصے میں چلتا نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک پچاس لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے ، جبکہ لوگوں کی جانب سے کمنٹس بھی کافی تعداد میں آرہی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید