• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ خوبصورت خاتون کون ہیں؟ سنجے دت کا ایشوریا کو پہلی بار دیکھنے پر ردعمل

ممبئی(این این آئی) بولی وڈ کے ʼباباʼ کہلائے جانے والے اداکار سنجے دت ماضی میں خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کے بولی وڈ میں کام کرنے کے خلاف تھے جس کی وجہ بھی دلچسپ ہے۔معروف اداکار سنجے دت کے تنازعات اور تین سو آٹھ گرل فرینڈ سے خفیہ ملاقاتوں کے بارے میں تو ہر کوئی بخوبی جانتا ہے۔ وہ اپنے خلاف عدالتی کیسز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے۔ماضی میں جب ایک فلمی جریدے نے سنجے دت اور ایشوریا رائے کی تصاویر اپنے کور پیج پر شائع کی تو سنجے دت کو اداکارہ کی خوبصورتی نے کافی متاثر کیا۔ ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی سنجے دت نے یہ الفاظ کہے’یہ خوبصورت خاتون کون ہیں؟‘۔ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایشوریا کو پہلی بار دیکھنے کے بعد مجھے میری بہنوں نے خبردار کیا کہ میں ایشوریا کو شادی کے لیے درخواست نہ کروں کیونکہ ہم دونوں کا ساتھ میں فوٹو شوٹ ہونے والا تھا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میری بہنیں بھی ایشوریا کو بہت پسند کیا کرتی تھیں، بہنوں نے کہا کہ ایشوریا کو شادی کی پیشکش اور موبائل نمبر مت لینا، اسے پھولوں کا تحفہ بھی مت بھیجنا۔سنجے دت نے انٹرویو میں خوبصورت خواتین کے بولی وڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے بعد انسان تبدیل ہو جاتا ہے، یہاں آپ کی معصومیت ختم ہو جاتی ہے اور اسی طرح ایشوریا رائے کے چہرے کی خوبصورتی بھی ختم ہو جائے گی کیونکہ انہیں اب فلم میں کام کرنا ہے جو بالکل بھی آسان کام نہیں ہے۔اداکار نے مذاق میں کہا کہ اگر ایشوریا رائے سڑک پر کھڑی ہو جائیں تو تمام گاڑی رک جائیں گی لیکن اگر ایسا ہی میں کروں تو سب مجھے کچل ڈالیں گے۔سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002ء میں فلم ʼہم کسی سے کم نہیںʼ اور 2005ء میں فلم ʼشبدʼ میں ایک ساتھ اداکاری کی۔ ماضی میں دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید