• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنیز پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں، جنرل باجوہ

چائنیز پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں، جنرل باجوہ 


راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی چین پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ منائی گئی ، اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہما ن خصوصی تھے جبکہ چین سفیر نونگ رنگ اور دفاعی ا تاشی جنرل چن وانر ونگ اور چینی سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔ 

پی ایل اے کی 94 سالگرہ کی میزبانی کرنےپر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں، باہمی مفادات کےتحفظ کیلئے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ہیں۔ 

آرمی چیف نےدفاع، ‏سکیورٹی اور نیشن بلڈنگ میں پی ایل اےکی قیادت کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کےمنفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں، ہرچیلنج کےدوران ‏پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کےہیں، باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئےانتہائی اہم ‏ہے۔ 

ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نےایک دوسرےکاساتھ نبھایا ، تقریب کی میزبانی پاک فوج نے کی،چین کے دفاعی اتاشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک چین سٹریٹیجک تعلقات خطےمیں ‏مثالی نوعیت کےہیں پاکستان اورچین ہرموسم کےدوست،سٹریٹیجک پارٹنراورآہنی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیابدل سکتی ہےہم ہمیشہ ساتھ کھڑےہیں، اپنےمفادات جغرافیائی تحفظ،علاقائی ‏امن و استحکام کیلئےمتحدہیں۔

تازہ ترین