کوئٹہ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزراء کا ایرانی حکام سے رابطہ،مکران میں بجلی کی صورتحال سے آگاہ کیا ، حماد اظہر نے عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا،ایرانی سفیر کی جانب سے یقین دہانی ، سینیٹر محمد عبدالقادر موجود تھے،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر محمد عبدالقادر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہوں نے مکران میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کی مشکلات سے انہیں آگاہ کیا زبیدہ جلال اور سینیٹر محمد عبدالقادر نے بتایا کہ ایران سے مکران کو 120میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی تھی جو اب صرف 10میگا واٹ رہ گئی جو یقیناً باعث تشویش بات ہے مکران میں اس وقت شدید گرمی میں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے ایران کے سفیر اور ایرانی حکام سے رابطہ کیا اور انہیں مکران میں بجلی کی صورت حال سے آگاہ کیا جس پر ایرانی حکام نے وفاقی وزراء کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی جس پر وفاقی وزراءاور سینیٹر عبدالقادر نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔