لاہور (نمائندہ خصوصی) اتحاد امت کے لئے علماء مشائخ نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی سلامتی سب سے زیادہ ہمیں عزیز ہے۔ اس مقصد کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے علماء اور عوام ہر وقت تیار ہیں۔ یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے پیر سید ہارون گیلانی، لیاقت بلوچ، مولانا امیر حمزہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔