• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اینڈ ڈی کا راولپنڈی رنگ روڈ پی سی ون پراعتراض ،واپس کردیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی اینڈ ڈی)نے رنگ روڈ پی سی ون پراعتراض لگا کرواپس کردیا ہےاور کہا ہے کہ منصوبہ کس بنیاد پر بنایا جائے گا پہلے اس کی وضاحت کی جائے۔منصوبہ پہلےقرضے کی بنیاد پر تھاپھر پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کیا گیاجبکہ نیا پی سی ون بھجواتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت خود بنائے گی۔اسی بات پر پی اینڈ ڈی نے اعتراض عائد کیا ہے اور کہا ہےمنصوبہ کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ سے نکال کر حکومتی فنڈ پر لانے کا انتظام کیا جائے۔اس کے بعد پی سی ون منظوری کیلئے بھجوایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ضلعی ترجمان کے حوالے سے واٹس ایپ گروپ میں اعلان کیا گیا تھا کہ رنگ روڈمنصوبہ کا پی سی ون منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔ منصوبے پر اگست میں کام شروع ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ مالی سال دوہزار اکیس بائیس میں پنجاب حکومت کی طرف سےمنصوبے کی حتمی منظوری حاصل کرلی جائے گی،منصوبے کی لمبائی پرانے نقشے کے مطابق 38 کلومیٹر ہوگی جورنگ روڈ منصوبہ جی ٹی روڈ بانٹھ سے ٹھلیاں مو ٹر وے تک ہوگا ۔
تازہ ترین