• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات بن مانگے پارلیمنٹ کو دیئے،پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب ہوئی ۔ تقریب کا اہتمام گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل خالد رانا اور سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کیا تھا۔ تقریب میں محمد نوید چودھری، حافظ غلام محی الدین سنیئر نائب صدر محمد اشر ف بھٹی، سید آصف ہاشمی، سینٹر اکبر خواجہ،گلف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عرفان قمر گوندل، عائشہ منیر گوندل، زوالفقار مغل، سا رہ راے،ناہید، گلف کی سمعیہ،ریاض جٹ، خالدبٹ، یاسمین فاروق اور اقبال آفاقی سمیت دیگر نے شر کت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آصف علی زرداری واحد صدر تھے جنہوں نے اپنے اختیارات بن مانگے پارلیمنٹ کو دیے۔،آصف علی زرداری کی سالگرہ ہم اس لیے مناتے ہیں کیونکہ آج ان کی وجہ سے ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے ۔
لاہور سے مزید