• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما  کی اہلیہ مشل اوباما نے اپنی والدہ کو اپنی رول ماڈل قرار دے دیا۔

مشل اوباما نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُن کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو ماں بیٹی کے رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مشل اوباما نے اپنی والدہ سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اس عورت کو سالگرہ مبارک ہو جس نے مجھے اپنے بارے میں سوچنا، میری آواز استعمال کرنا اور اس دنیا کو بہتر طریقے سے دکھانا سکھایا۔‘

مشل اوباما نے لکھا کہ ’آپ کا جو اعتماد مجھ پر بچپن میں تھا، آج بھی ویسا ہی قائم ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری رول ماڈل بننے کے لیے آپ کا بہت زیادہ شکریہ۔‘

مشل اوباما نے مزید لکھا کہ ’ماں! میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘

دوسری جانب مشل اوباما کی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر دُنیا بھر سے اُنہیں محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔

تازہ ترین