• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے کو سزائے موت

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ایک مجرم کو موت جبکہ دوسرے کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہریار عرف کالا کو سزائے موت اور عاطف کو عمر قید کی سزا سنائی،  مجرمان کو 7 ، 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا گیا۔

مجرمان کے خلاف تھانہ مغل پورہ میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، مجرمان نے بیکری پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری ہارون خان کو قتل کیا تھا۔

تازہ ترین