• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے روسی مؤرخ کو 12 سال قید کی سزا

روس میں اعلیٰ ایوارڈ یافتہ مؤرخ الیگ سکالوف کو 24 سالہ گرل فرینڈ انستاسیا یشینکو کو قتل کرنے کےجرم میں  ساڑھے 12 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مؤرخ الیگ سکالوف نے ایک سال قبل علمی بحث کے دوران دلیل نہ دے پانے پر اپنی نوجوان گرل فرینڈ اور طالبہ کو قتل کردیا تھا۔


الیگ سکالوف کو روسی پولیس نے گزشتہ برس نومبر میں سینٹ پیٹرس برگ کے دریا کے کنارے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے وقت وہ نشے میں تھے اور ان کے بیگ سے خاتون کے ٹوٹے ہوئے بازوں اور پستول برآمد ہوئی تھی۔

الیگ سکالوف کی گرفتاری کے بعد تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ وہ مشہور و ایوارڈ یافتہ فرانسیسی و سوویت یونین کی تاریخ کے مؤرخ ہیں۔

بعد ازاں پولیس کی حراست میں انہوں نے اپنی 24 سالہ گرل فرینڈ انستاسیا یشینکو کو ایک علمی بحث کے دوران دلیل نہ دینے پانے پر قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔

الیگ سکالوف کو 2003 میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے ادب کا اعلیٰ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جب کہ انہوں نے دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے تھے۔

الیگ سکالوف نے جس گرل فرینڈ کو قتل کیا  اس  سے ان کے تعلقات چند سال سے قائم تھے اور دونوں متعدد تاریخی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

تازہ ترین