وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بحرینی قیادت سے مل کر اندازہ ہوا یہاں پاکستان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
انہوں نے دورہ بحرین سے وطن واپسی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ جوائنٹ منسٹیریل کمیشن کی دوسری نشست میں پاکستان کی سربراہی کی، بحرین کے وزیرخارجہ کے ساتھ معاہدوں کا جائزہ لیا، بحرین سے باہمی اشتراک کے مختلف معاملات پر بات ہوئی اورحکمت عملی مرتب کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بحرین میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، بحرین پاکستان سے مزید مین پاور کی خواہش رکھتا ہے، دورہ بحرین میں خطے، مشرق وسطی، افغانستان پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فیٹف اور کشمیر پرحمایت کرنے پر بحرین کے شکر گزار ہیں، روشن ڈیجیٹل پاکستان اسکیم کو بحرین میں سراہا گیا، بحرین کے وزیرخارجہ سے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی درخواست کی ہے۔