گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ٍڈی سی او گوجرانوالہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عارف اللہ اعوان کی زیر نگرانی ٹی او پی اینڈ سی شہبازاحمد ٹی او آر محمد اکرم نے ٹائون حدود میں غیر قانونی بننے والی 20دوکانیں کمرشل مارکیٹوں ،دوکانوں ،پلازوں،گودام، کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ جس میں انہوں نے مد نی روڈ ، ڈسپوزل روڈ، شیخو پورہ روڈ ،پر کارروائی کرتےہوئےنافع ٹاورروڈپر 15کے قریب دو کانوں پر مشتمل مارکیٹ، اسد کالونی میں 1بیسمنٹ سمیت 4 دکانیں ،مدنی روڈ پر2گوداموں دیگر ایریا میں زیر تعمیرکمرشل دوکانوں کو مسمار کرکے ان کے مالکان کے خلاف ضروری کارروائی شروع کردی۔اس موقع پر ٹائون افسران نے کہا کہ ٹائون حدود میں بھی بغیر نقشہ این او سی کمرشل بلڈنگ زیر تعمیر ہیںان کی لسٹیں تیار کر لی گئ ہیں۔