• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں 2 نئے نام شامل


آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں 2 نئے نام شامل ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے انصر ابدالی اور سردار عبدالقیوم نیازی کے انٹرویو بھی کرلیے ہیں۔

25 جولائی کے آزاد کشمیر کے انتخاب میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود، تنویر الیاس اور خواجہ فاروق کے انٹرویوز لیے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ نے حلقہ ایل اے 13 سے انصر ابدالی اور حلقہ 18 سے سردار عبدالقیوم نیازی کو عمران خان نے اپنا ہیلی کاپٹر بھیج کر اسلام آباد بلوایا اور دونوں کے انٹرویوز کیے۔

یوں وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے اب تک 5 امیدواروں کے انٹرویوز کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اس حوالے سے مزید مشاورت کررہے ہیں، آئندہ 2 تا 3 دن میں وہ پارٹی کی طرف سے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیں گے۔

تازہ ترین